انٹرنیشنل کرکٹراخترسرفراز کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی شعبہ اسپورٹس کے گروپ ہیڈشوکت محمود خٹک،ایس ای وی پی طارق جمالی،شعبہ اسپورٹس کے انچارچ اقبال قاسم، خرم حسین،ارشد حسین،انورفاروقی، محمدجاوید،عظمت اللہ خان،سعیدآزاد،علیم خان موسیٰ، سید ابوزر امراؤاور دیگر شعبہ اسپورٹس کے کھلاڑیو ں اور آفیشلز نے نیشنل بینک کے سابق فرسٹ کلاس اور انٹرنیشنل کرکٹراختر سرفراز جوکہ گذشتہ روز عارض کنسر میں مبتلا رہنے کے بعدپشاور میں انتقال کرگئے انکے گھروالوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرو جمیل عطافرمائے۔



اختر سرفراز نیشنل بینک کی کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ رہے اور پشاور کی کسٹم ہاؤس برانچ پشاور میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر دعائیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔پسماندہ گان میں بیوی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔درین اثنا نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن کراچی پر آج بروز منگل بعد نماز عصر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآنی و فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گیاہے۔