آصف زرداری کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، ہائی کورٹ کے تفصیلی تحریری فیصلے کا انتظار

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا اس سلسلے میں لیگل ٹیم ہائی کورٹ کے تفصیلی تحریری فیصلے کا انتظار کرے گی تحریری فیصلہ حاصل کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری کے وکلاء نے درخواست دائر کردی تحریری فیصلہ ملنے کے بعد اس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔