پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے 11 جون کو یوم سیاہ منانے اور سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت مسترد ہونے کے خلاف کل 11 جون کو یوم سیاہ منانے اور سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ صدر پی پی پی سندھ  نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کل 11 جون کو سندھ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کارکنان بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرینگے۔



احتجاج سندھ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ہوگا۔ احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا۔ متنازعہ عدالتی فیصلوں کے ذریعے پیپلز پارٹی کو جھکایا نہیں جا سکتا۔ پاکستان پیپلز پارٹی متنازعہ فیصلوں کے باجود عدالتوں سے ہی اپنی بے گناہی ثابت کرنے پر یقین رکھتی ہے۔  عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگر متنازعہ فیصلوں پر پرامن احتجاج کا بھی حق رکھتے ہیں۔  موجودہ وفاقی حکومت اپوزیشن کے قائدین کے خلاف کاروائیاں کرواکر اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتی۔