کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے

کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے
اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے، وہ علاج کے لئے امریکا روانہ ہوئے تھے، طبیعت خراب ہونے پر عمر شریف کو جرمنی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایشئین کامیڈین لیجنڈ اور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے پاکستانی فنکار عمر شریف اپنے کروڑوں مداحوں کو اداس چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کرگئے۔
انہیں گزشتہ دنوں علاج کی غرض سے امریکہ لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں طبیعت کی خرابی کے باعث انہین جرمنی کے ایک اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

—————-
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

سب کو ہنسانے والے نے آج سب کو رلا دیا۔۔
اللہ عمر شریف صاحب کے درجات بلند کریں آمین ثم آمین۔
—————-

جرمنی میں ڈائیلیسز کے دوران عمر شریف کی طبیعت بگڑ گئی۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شریف ہوش میں نہیں ہیں۔ ڈاکٹر سے بات نہیں ہو پا رہی، ڈاکٹر طارق شہاب راستے میں ہیں، وہ جرمنی آئیں گے معاملہ مزید کلیئر ہوگا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر عمر شریف کے انتقال کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں تاہم فی الحال اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سے امریکا کے لیے روانگی کے بعد پہلے اسٹاپ نیورمبرگ جرمنی میں عمر شریف کو ہلکے بخار اور تھکاوٹ کی وجہ سے اسپتال میں ریسٹ کے لیے لے جایا گیا تھا، پھر اس دوران ائیرایمبولینس میں معمولی نقص کی وجہ سے متبادل طیارے کا انتظار کیا جارہا تھا۔
————————-

کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے
اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے، وہ علاج کے لئے امریکا روانہ ہوئے تھے، طبیعت خراب ہونے پر عمر شریف کو جرمنی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھ