گورنرسندھ عمران اسماعیل سے  مالدیپ کی وزیر برائے جینڈر، فیملی اینڈ سوشل سروسز کی ملاقات

ملاقات میں پاک مالدیپ تعلقات، تجارت، وفود کے تبادلے سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ  خیال کیا گیا
کراچی –   گورنرسندھ عمران اسماعیل سے  مالدیپ کی وزیر برائے جینڈر،فیملی  اینڈ سوشل سروسز Shareef Shidhadha نے اپنے پانچ رکنی وفد کے ہمراہ گورنرہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک مالدیپ تعلقات،  تجارت، وفود کے تبادلے،مستقبل کے درپیش چیلنجز سے نمبرد آزما ہونے کے لئے مشترکہ جدوجہد اور اشتراک عمل سے دوطرفہ عوام کو مزید  قریب لانے سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا  کہ موجودہ حکومت نے عوام کو  صحت کی بہتر سہولیات فراہم  کرنے کے لیے ہیلتھ کارڑ کا اجراءکیا ہے ہیلتھ کارڈ کےذریعے7 لاکھ روپے  سے زائد کی طبی سہولیات حاصل ہونگی اس کے علاوہ روزگار، تعلیم،  صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی  فراہمی یقینی بنانے کے لیے “احساس” پروگرام کاآغاز بھی کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک  زرعی ملک ہےمالدیپ اپنے اسلامی ملک پاکستان سے اشیاءبا الخصوص  حلال میڈیسن منگوا ئے بھرپور  تعاون کریں گے، تجارت ،  فارما سوٹیکل ،سیمنٹ، فرنیچر،  چاول، پھل اور سبزیوں کی مالدیپ  میں بھرپور ڈیمانڈ ہے خواہش ہے کہ  مالدیپ مذکورہ اشیاءہم سےخریدے  اس ضمن میں وفود کے تبادلے بھی  کریں تاکہ دوطرفہ محبت، پیار،  اخوت اور ایک دوسرے کو باآسانی سمجھا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ  مالدیپ سے پاکستان کے قدیم تعلقات ہیں خواہش ہے کہ ان تعلقات  کو مزید مستحکم، مضبوط اور مربوط وموٗثر بنایا جائے۔ملاقات میں مالدیپ کی وزیر برائے  جینڈر،فیملی اینڈ سوشل سروسز  Shidhadha Shareef نے گورنرسندھ کو اپنی وزارت میں  عوام کے حوالے سے اٹھائے گئے  اقدامات اوراس کے عوام پر پڑنے والےمثبت اثرات سے متعلق تفصیل سے  آگاہ کیا۔