کاٹی کے سالانہ عشائیہ کیلئے منعقدہ تقریب میں ناصر حسین شاہ- ایس ایم منیر، زبیر چھایا، سلیم الزماں، سلمان اسلم کا خطاب

مہرانٹاؤن پر عدالتی احکامات پر کارروائی ہورہی ہے،حکومت شامل نہیں، ناصر حسین شاہ
حکومت کی نیت صاف ہے، کوئی زیادتی نہیںہوگی، سرکاری افسران پر ایف آئی آر درج ہوئی، وزیر بلدیات سندھ
کاٹی کے سالانہ عشائیہ کیلئے منعقدہ تقریبمیں ایس ایم منیر، زبیر چھایا، سلیم الزماں، سلمان اسلم کا خطاب
کراچی( ) وزیر بلدیات و لیبر سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مہران ٹاؤن میں کوئیزیادتی نہیں ہوگی، عدالت کے احکامات پر تمام کارروائی ہو رہی ہے حکومت اس معاملےمیں شامل نہیں بلکہ سرکاری اداروں کے سربراہان ، افسران اور ملازمین پر ایف آئی آردرج کی جارہی ہیں بہت سے ملازمین اس میں نامزد ہیں۔ حکومت کی نیت صاف ہے ، ہم کسیکے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسو سیایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سالانہ عشائیہ کیلئے منعقدہ تقریب سے خطابکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، سبکدوش ہونے والےصدر سلیم الزماں، نو منتخب صدر سلمان اسلم، کائیٹ کے سی ای او زبیر چھایا، یو بیجی کے صدر زبیر طفیل، خالد تواب، نجمی عالم، ڈی سی کورنگی سلیم اللہ اوڈھو، کےالیکٹرک کے سی ای او مونس علوی، فرحان الرحمان،زاہد سعید، شیخ عمر ریحان، دانش خان،ذکی شریف، نگہت اعوان، ماہین سلمان، فرخ قندھاری، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ سمیتدیگر ممبران اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا کے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خاص ہدایت ہے کہبزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنی ہیں۔ تاہم حکومت کو بھی مشکلات اورمسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے سالڈ ویسٹ پر کئی سالوں بعد اب جاکر مفاہمتی یاداشتپر دستخط ہوئے ہیں، اس کے بعد کراچی کے تمام ڈسٹرکٹس کے معاہدے ہوئے، اس سے پہلےکانٹریکٹ نہیں تھے، اور امید ہے کہ اکتوبر کے اختتام تک کراچی سے کچرا اٹھنا شروعہوجائے گا جس کے بعد جگہ جگہ کچرے کی شکایت ختم ہوجائے گی۔ ناصر حسین شاہ نے مزیدکہا کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل میں بھرپور کام کر رہی ہے متعدد پروجیکٹ بروقتمکمل کئے جبکہ بیشتر پروجیکٹس پر ابھی کام جاری ہے جن میں ملیر ایکسپریس وے بھیشامل ہے۔ واٹر بورڈ کے نائب چیئرمین نجمی عالم کو چیئرمین پیپلز پارٹی نے خاصہدایت دیں۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ پانی کیلئے K4 کے علاوہ بھیمنصوبے ہیں جنہیں بہتر کر رہے ہیں، ڈی سیلینیشن کو بہتر کر رہے ہیں اور ٹریٹمنٹپلانٹ پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ آگےآئیں اور لائسنس لیں تاکہ تھرڈپارٹی کو بیچ میں سے نکالا جائے۔ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ایس ایم منیر بھائیجان کی ہدایت پر جلد کاٹی کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے کاٹی کی جانب سے گرین بیلٹ پرہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ اس سے قبل کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے خطاب میں کہا کہ سلیم الزماںاور ان کی ٹیم نے کاٹی کی بے لوث خدمت کی وہ کامیابترین صدر رہے ہیں۔ کاٹی صنعتوں کیلئے بہت کام کر رہی ہے، کراچی کے صنعتی علاقوںمیں کاٹی سب سے بڑی ایسو سی ایشن ہے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ کاٹی پاکستان کی واحدایسو سی ایشن ہے جس میں خواتین کو سربراہی کا بھرپور موقع ملتا ہے۔ ماہین سلماناور نگہت اعوان اس کی بہترین مثالیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چند روز میں بیرونملک روانہ ہو جاؤں گا تو میری غیر موجودگی میں کاٹی کیلئے زبیر چھایا جبکہیونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدر زبیر طفیل قائم مقام سرپرست اعلیٰ مقرر رہیں گے۔ تقریبسے کاٹی کے سبکدوش ہونے والے صدر سلیم الزماں نے خطاب میں کہا کہ ایس ایم منیر کیقیادت میں کاٹی نے ترقی کی منازلیں طے کیں وہ ہماری کارکردگی کا کڑا احتساب رکھتےہیں۔ ہم نے ہمیشہ انڈسٹری کی بات کی، اور یقین ہے کہ انڈسٹری چلے گی تو لوگوں کوروزگار ملے گا۔ کاٹی کے صدر کا عہدہ سنبھالتے ہوئے بے شمار چیلنجز کا سامنا تھا ۔سی ای او کائیٹ زبیر چھایا نے بھرپور سپورٹ کیا، سینئر نائب صدر ذکی شریف اور نائبصدر نگہت اعوان نے ہر کام میں میرا ساتھ دیا۔ ایک سال میں کاٹی ممبران کی 1010 شکایاتموصول ہوئیں جن میں 97.7 فیصد کو دور کرایا۔ مختلف اداروں کے سربراہان اور بیوروکریٹس کو دعوت دی، تقریباً 150 سے زائد پروگرام منعقد کئے۔ سلیم الزماں نے کہا کہکورونا کے دوران کاٹی کے بھرپور کام کیا، ویکسی نیشن سیٹر قائم کیا جس سے اب تک80ہزار سے زائد لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے۔ حکومت کے تعاون سے فائر اسٹیشن قائمکیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ملک کے دیگر صوبوں کی طرح کم سے کم اجرت 20 ہزارمقرر کرے کیونکہ اضافی اجرت ادا کرنے کی صنعتیں متحمل نہیں۔ سلیم الزماں نے نومنتخب صدر کو مبارکباد پیش کی اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقعپر کائیٹ کے سی ای او زبیر چھایا نے کہا کہ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی موجودگیکا فائدہ اٹھاتے ہوئے مہران ٹاؤن کا مقدمہ لایا ہوں۔ شہر کے مختلف علاقوں میںکاٹیج انڈسٹری ہیں ، کراچی میں مجموعی طور پر 2 لاکھ سے زائد کاٹیج انڈسٹری کام کررہی ہیں جو معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ مہران ٹاؤن کا واقع بہت بڑاسانحہ ہے لیکن کچھ لوگوں کی غلطی پر مزدور طبقہ اور ملازمین کو بار بار سزا نہیںدی جانی چاہیے۔ ایس بی سی اے نے 1401 پلاٹوں کی لیز منسوخ کردی ، اور خدشہ ہے کہ جلدانڈسٹریبھی توڑ دی جائے گی۔ زبیر چھایا نے کہا کہ اس طرح کراچی کے پوش علاقوں میں قائمدفاتر کو بھی توڑا جائے، رہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں کی بھی لیز منسوخ کیجائے، حکومت اس طرح توڑنے لگی تو پورا کراچی ٹوٹ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بزنسکمیونٹی حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہے، سابق صدر کاٹی شیخ عمر ریحان کوایڈوائزر بنائیں تاکہ حکومت اور صنعتکاروں کے درمیان مشاورت کا راستہ کھلے۔ تقریبسے کاٹی کے نو منتخب صدر سلمان اسلم نے خطاب میں کہا کہ ایس ایم منیربھائی جان اوردیگر ممبران کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس عہدے کیلئے منتخب کیا۔ انہوں نے کہاکہ میری پوری کوشش ہوگی کہ اپنے سینئر سے مشاورت سے مسائل کے حل کیلئے جدوجہدکروں۔ سلمان اسلم نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں بہت مسائل ہیں جن میں گیس، پانی اورتنخواہیں سر فہرست ہیں۔ تقریب کے اختتام پر کاٹی میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہکرنے والوں میں شیلڈ تقسیم کی گئیں۔جبکہ کا ٹی کے 50 سالمکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گیا۔
 
فوٹوکیپشن: کاٹی کے سالانہعشائیہ کے موقع پر سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور صدر سلیم الزماں وزیر بلدیاتسندھ ناصر حسین شاہ کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ زبیر چھایا،سلمان اسلم، شیخ عمرریحان،  ذکی شریف اور فراز الرحمٰن بھیموجود ہیں۔