بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی کراچی واقعات کی مذمت

میر ضیاء اللہ لانگو، وزیر داخلہ بلوچستان نے آج کراچی میں دو نوں ہولناک و دلخراش واقعات کی بھر پور مزمت کی ہے۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے کراچی میں رونما ہونے والے دو الگ واقعات، جن میں پانچ کمسن اورمعصوم بچوں کی اموات جو زہریلی کھانا کھانے سبب پیش آئی اور دوسرا واقع جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دو اشخاص کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر داخلہ بلوچستان نے سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام سے بھی رابطہ کیا اور حکومت سندھ سے کراچی میں پیش آنے والے دونوں واقعات کی جلد از جلد تحقیقات اور واقعات میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری وقانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید برآں، وزیر داخلہ نے محکمہ داخلہ بلوچستان کے حکام بالا کو بھی احکامات جاری کئے ہیں کہ دونوں واقعات کو سندھ حکومت سے سرکاری سطح پر اُٹھائیں اور واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے۔
یاد رہے کہ میر ضیاء لانگو اس وقت لاہور کے سرکاری دورے پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں