بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، سید ضیاء عباس

بھارت کی ریاستی دہشت گردی کشمیر میں جاری ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے اس کی دہشت گردی پاکستان میں کراچی بلوچستان اور دیگر علاقوں میں پکڑی جاچکی ہے جب کہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اپنے بیان میں سید ضیاء عباس نے کہا کہ میں نے اپنی سیاسی زندگی میں مودی جیسا احمق حکمران نہیں دیکھا جو بار بار پاکستان کی جانب سے امن پیغام اور بات چیت کو مسترد کر رہا ہے اور پاکستان پر ریاستی دہشت گردی کا الزام لگا رہا ہے حالانکہ جو ملک 17 سال سے دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے جنگ لڑ رہا ہواور جس نے دہشتگردوں سے نمٹنے کے دوران بھاری جانی اور مالی قربانیاں دی ہو اس پر ایسا الزام لگانا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔


|
پاکستان کی سیاسی صورتحال کے بارے میں سید ضیاء عباس نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان انا کے خول سے باہر نکلیں اور سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ بیٹھ کر ان سے ملک کو معاشی بحران سے باہر نکالنے کے لئے مدد مانگیں کیونکہ کوئی بھی سیاسی جماعت تنہا ملک کو موجودہ ناظم معاشی بحران سے باہر نہیں نکال سکتی عوام مہنگائی کی چکی تلے پستے چلے جارہے ہیں بجٹ کے موقع پر وزیراعظم کو چاہیے کہ خود شہباز شریف اور بلاول سمیت دیگر سیاستدانوں سے بات کریں اور سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر ملک کی معیشت کو سنوارنے کے اقدامات کریں جس طرح انسانی جسم خون کی روانی کے بغیر نہیں چل سکتا اسی طرح کوئی ریاست بغیر پیسے کے نہیں چل سکتی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے حکومت کو سیاسی جماعتوں خصوصاً ا پوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔