ویں ترمیم کے بعد آئین کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور چئیرمین نیب کا تقرر بغیر اپوزیشن کے مشورے سے نہیں کیا جاسکتا حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہونے پر آئین کے مطابق سپریم کورٹ اس حوالے سے فیصلہ کرے گی،


لاڑکانہ سے محمد عاشق پٹھان

=======================

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد آئین کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور چئیرمین نیب کا تقرر بغیر اپوزیشن کے مشورے سے نہیں کیا جاسکتا حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہونے پر آئین کے مطابق سپریم کورٹ اس حوالے سے فیصلہ کرے گی، چئیرمین نیب کا تقرر بغیر مشاورت سےکرنا عمران خان کی نااہلی ہے شہباز شریف کو کوئی سزا نہیں ملی وہ ملزم ہیں مجرم نہیں ہیں، چئیرمین نیب کے معاملے پراپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہ کرنا غیر قانونی ہوگا، انہوں نے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال کو ایڈہاک طور پر چئیرمین نیب تعینات کرنا ان کے ساتھ زیادتی ہے، جسٹس جاوید اقبال اس زیادتی کے باوجود چئیرمین نیب تعینات ہوتے ہیں وہ ان کی مرضی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف کشمور سے کراچی تک احتجاج کیا ہے، سندھ کے ہر ضلع میں ہزاروں افراد نے پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج میں شرکت کی، پیپلز پارٹی اتنی مخالفت کے باوجود چاروں صوبوں میں مضبوط ہے، انہوں نے کہا کہ 10 دن میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی افسوسناک ہے، شدید مہنگائی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سمجھ سے باہر ہے، وفاقی حکومت ایک لیٹر پیٹرول پر 21 روپے زیادہ لے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدےکے باعث ڈالر 172 روپے کا ہوگیا ہے، ڈالر جلد مزید مہنگا ہوگا، عوام کا خون چوس کر اپنی حکومت چلائی جارہی ہے اور عوام کے اوپرمہنگائی کا بم پھوڑا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملنے والے جلال محمود شاہ نے کہاہے کےوزیراعظم ناتجربہ کار ہیں، عمران خان کی حکومت نے دینے کے بجائے عوام سے صرف چھینا ہے، وفاقی محکموں سے ہزاروں ملازمین کو نکال کر بے روزگاری مزید بڑھائی جارہی ہے۔