کورونا وائرس صورتحال: مزید 7 مریض لقمہ اجل اور 756 دیگر متاثر ہوئے،

کراچی (01 اکتوبر): گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 مریض انتقال کرگئے اور اموات کی تعداد 7414 ہوگئی ہے جبکہ 16243 ٹیسٹ کرانے پر 756 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 7 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے اموات کی تعداد 7414 ہو گئی ہے جو کہ شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 16243 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 756 کیسوں کا پتہ چلا جو کہ موجودہ تشخیصی شرح کا 4.7 فیصد بنتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 6039772 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن میں سے 457862 کیسز کی تشخیص ہوئی ، ان میں سے 93.7 فیصد یعنی 428877 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 216 بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 21571 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 21119 گھروں میں، 31 آئسولیشن مراکز اور 421 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 389 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 33 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 756 نئے کیسز میں سے 161 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 62، جنوبی 39 ، غربی 18 ، ملیر 17 ، کورنگی 13 اور وسطی 12 شامل ہیں۔ حیدرآباد میں 115 ، شہید بینظیر آباد اور سجاول 51-51، نوشہروفیروز 47 ، مٹیاری 37 ، بدین اور سانگھڑ 31-31، جامشورو 30 ، ٹھٹھہ 28 ، تھرپارکر 27 ، ٹنڈو الہیار 21 ، میرپورخاص 20 ، عمرکوٹ 17 ، گھوٹکی ، سکھر اور ٹنڈو محمد خان 16-16، جیکب آباد 13 ، دادو 12 ، لاڑکانہ 9، خیرپور 2اور شکارپور 1 کیس شامل ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ