انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ( آئی بی اے) کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری

انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ( آئی بی اے) کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کی اطلاع سوشل میڈیا پر دینے پر بی ایس معاشیات کے طالب علم محمد جبرائیل کو ادارے اور ہاسٹل سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئی بی اے کی انضباطی کمیٹی نے باقاعدہ خط جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انضباطی کمیٹی طالب علم محمد جبرائیل کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر فارغ کرتی ہے، مذکورہ طالب علم نے معاملے کو متعلقہ فورمز کی بجائے متاثرہ خاتون کی رضامندی کے بغیر سوشل میڈیا پر دیا،خط میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔جنگ کو معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ایک شخص، نچلے گریڈ کی ملازمہ کو ہراساں کررہا تھا ۔وہاں موجود طالبعلم نے واقعہ کی وڈیو بنائی اور اس واقعہ کی اطلاع انتظامیہ کو بھی کردی جب کوئی کارروائی نہ ہوئی تو اس نے وڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی اور احتجاج کا راستہ اپنایا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹر ایچ آر پر بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک خاتون منیجر کی سند کا معاملہ بھی حل طلب ہے، ایچ ای سی ان کی سند کی تصدیق نہیں کررہی ہے۔

https://jang.com.pk/news/992216?_ga=2.10319024.445695628.1633065933-1282687028.1633065928