وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں گاما نائیف کا افتتاح

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں گاما نائیف کا افتتاح

* گاما نائیف ریڈیو سرجری ریڈی ایشن تھراپی ہے جس سے دماغ کے زخم کا علاج ہوتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* پبلک سیکٹر میں گاما نائیف سسٹم پہلی مرتبہ متعارف کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* گاما نائیف سرجری میں ڈاکٹرز کے مطابق نہ تو روایتی سرجری ہوتی ہے نہ ہی نائیف کا استعمال ہوتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* گاما نائیف سرجری جو کہ شعاؤں کے ذریعےہوتی ہے اس کا فائدہ روایتی سرجری والا ہوتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* گاما نائیف ریڈیو سرجری ٹیومر، بلڈ ویسل مالفورمیشن اور نرو کونڈیشنز کے علاج کا مؤثر طریقہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* ٹیومر کے علاج میں گاما نائیف ریڈیو سرجری ٹیومر کے ڈی ایم اے کو کمزور کرتا ہے، جس سے ٹیومر کے سیل نہیں بڑھتے

* گاما نائیف سینٹر برین سرجری کا جدید ترین نظام ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* یہ یونٹ / سسٹم گاما شعائیں جاری کرتا ہے جو صرف متاثرہ حصے پر اثر انداز ہوتے ہیں، سید مراد علی شاہ

* گاما نائیف سرجری میں درد نہیں ہوتا، خون نہیں بہتا، ایک دن کا علاج ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* اسوقت دنیا 400 یونٹ لگے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* یہ سرکاری سطح پرپہلا یونٹ ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ابھی تک 2 ملین مریضوں سے زائد دنیا بھر میں گاما نائیف کے ذریعے علاج کروا چکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ