چیئرمین نیب نے منظور قادر کاکا اور پندرہ ملزمان کے خلاف نیب ریفرنس کی منظوری دے دی

قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین کی سربراہی میں ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر اور کاکا اور 15 دیگر ملزمان کے خلاف نیب ریفرنس کی منظوری دے دی گئی ۔ملزمان کے خلاف نہر خیام کیس میں دھوکا دہی اور اختیارات کے غلط استعمال اور سرکاری خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں ۔منظور قادر کاکا ملک سے فرار ہے۔