میرواہ گورچانی کے قریب صوبو خان لغاری اسٹاپ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہو گیا

میرپورخاص.میرواہ گورچانی کے قریب صوبو خان لغاری اسٹاپ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں کنگورو شاخ کے نزدیک سرکاری فارم کا رہائشی35 سالہ شفیع محمد میوؤ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ تین افراد اویس میوؤ،اعجاز خاص خیلی اور واسو مل بھیل شدید زخمی ہو گئے۔جاں بحق شخص کی نعش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال ڈگری پہنچایا گیا۔ جہاں سے دو زخمیوں اعجاز خاصخیلی اور اویس میوؤ کو تشویشناک حالت کے باعث سول حیدرآباد منتقل کردیا گیا