پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ بچے احمد شاہ کی کہانی

پاکستان کے خوبصورت پٹھان بچے احمد شاہ کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو نے دھوم مچائی جس کی شہرت پاکستان کے علاوہ دیگر ملکوں تک پہنچی بھارت میں بھی احمد شاہ کے فین پیدا ہوگئے اور بھارت میں ٹی وی پروگرام پر احمد شاہ کا ذکر اور چرچا ہو رہا ہے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بھی احمد شاہ کے فین ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ان کی نقل اتاری ہے اور ہولی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے دنیا بھر میں پاکستانی بچے احمد شاہ کو بے پناہ محبت پیار اور دعائیں مل رہی ہیں اس کے جملے
پیچھے تو دیکھو…
اوئے کون ہے وہ…
دنیا بھر میں مشہور ہو چکے ہیں…
احمد شاہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں ان کا ایک چھوٹا اور ایک بڑا بھائی بھی ہے راتوں رات مقبولیت حاصل کرنے والے احمد شاہ کو پہلی توجہ اس وقت ملی تھی جب اس کی ایک اسکول ٹیچر نے اس سے بھی لے لیا تو ٹیچر کو معصومانہ دھمکی دیتے ہوئے بیگ واپس مانگتا ہے اس کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو سات آٹھ لاکھ لوگوں نے ایک ہی دن میں سے دیکھا۔
احمد شاہ کی زیادہ تر ویڈیو جو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی وہ ان کے ماموں دانیال نے شوٹ کی ہیں لیکن احمد شاہ اسے ماموں نہیں کہتا بلکہ چاچو کہتا ہے کیونکہ دانیال کے بھائی کے بچے اسے چاچو کہتے ہیں اس لیے احمد شاہ بھی دانیال کو ماموں کی بجائے چاچو کہتا ہے احمد شاہ کے پانچ اور ماموں بھی ہیں۔
احمد شاہ کو اے آر وائی ٹی وی کے مارننگ شو اور رمضان نشریات اور جیتو پاکستان کے پروگراموں میں بلایا گیا اس کے علاوہ کےٹو ٹی وی سمیت دیگر ٹی وی چینلز پر بھی اسے مہمان بننے کا موقع ملا جو شہرت سے گڈ مارننگ پاکستان میں ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کرکے ملی وہ بہت کم لوگوں کو ملتی ہے تقریبا ڈیڑھ کروڑ لوگوں نے اسے دیکھا اسی طرح جیتو پاکستان فہد مصطفیٰ اور رمضان نشریات میں وسیم بادامی کا مہمان بن کر اور ڈاکٹر صاحب کے نام سے مشہور ہوا اور اب اسے پاکستان میں ایک مشہور شخصیت کی حیثیت حاصل ہو چکی ہے احمد شاہ کا اپنا فیس بک پیج بھی ہے اور چینل بھی ہے اس کے اشتہار بھی بن چکے ہیں اس کے گھر والے یقیناً خوش قسمت ہیں کہ ان کے بیٹے کو اتنی سی عمر میں اتنی زیادہ شہرت ملی ہے دنیا بھر سے لوگ اس بچے سے پیار کر رہے ہیں اور اس کے لیے دعا کر رہے ہیں۔