واٹر بورڈ ملازمین کے لیے خوشخبری ۔ایم ڈی اسد اللہ خان کی سفارش پر وزیر بلدیات ناصر شاہ کا بڑا اقدام

واٹر بورڈ ملازمین کے لیے خوشخبری ۔ایم ڈی اسد اللہ خان کی سفارش پر وزیر بلدیات ناصر شاہ کا بڑا اقدام

اعلان مسرت💐💐
الحمداللہ ایک اور سنگ میل کامیابی کے ساتھ عبور کرلیا گیا
منسٹر لوکل گورنمنٹ و چئیرمین واٹر بورڈ عزت مآب جناب ناصر حسین شاہ صاحب نے ایم ڈی واٹر بورڈ کی سفارشات کی منظوری دے کر واٹر بورڈ ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔
دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کے بیٹی ، بیٹے اور بیوہ کو گریڈ ایک سے لیکر گیارہ گریڈ تک حسب تعلیم ریگولر بنیاد پر ادارے میں ملازمت دی جاے گی۔
2017 میں بورڈ میٹنگ کی ہدایت کے مطابق سمری لوکل گورنمنٹ کو بھیجی گئی تھی جسے منسٹر لوکل گورنمنٹ و چئیرمین واٹر بورڈ جناب ناصر حسین شاہ صاحب کی ذاتی دلچسپی اور ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کی انتھک کاوشوں کے باعث منظوری حاصل ہوگئی ہے اور واٹر بورڈ کے دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کے بچوں و بیوہ کو شفاف طریقے سے روزگار فراہم کرکے مینجمنٹ اپنے وعدے میں سرخرو ہوگئی ہے۔
ادارے کے ملازمین کی فلاح وبہبود کے دوسرے منصوبے بھی جلد مکمل کرلیں جائیں گے💐💐