سابق صدر آصف زرداری اپنے سیاسی کیرئیر میں تیسری مرتبہ گرفتار ہوئے

سابق صدر آصف علی زرداری نے نیب کے ہاتھوں زرداری ہاؤس سے گرفتاری کے وقت اپنی بیٹی آصفہ اور بیٹے بلاول بھٹو زرداری کو گلے لگایا اور پیار کیا جب آصف علی زرداری نیب کی گرفتاری کے لیے گاڑی میں بیٹھے تو بلاول بھٹو زرداری نے ان سے ایک مرتبہ پھر پیار لیا۔ آصف علی زرداری گھر سے چلتے ہوئے پورچ تک آئے اور گاڑی میں بیٹھے بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو اور دیگر لوگ بھی ان کے ہمراہ تھے آصف علی زرداری نے گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے ان کو گلے لگایا انہیں پیار کیا اور اس کے بعد اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کو گلے لگایا اور بوسہ دے کر پیار کیا اور گاڑی میں بیٹھ گئے