نیب شرجیل میمن کے خلاف کتنی انکوائریاں کر رہا ہے ؟

نیب شرجیل میمن کے خلاف کتنی انکوائریاں کر رہا ہے ؟

سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا ۔ بدھ کو آمدن سے زائد اثاثے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر شرجیل میمن کی نیب کی تحقیقات سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ شرجیل میمن کے خلاف 2ریفرنسز دائر ہوچکے ہیں اوران کے خلاف 2 انکوائریز اور 2انوسٹی گیشن بھی جاری ہیں۔شرجیل میمن کے وکیل نے کہا کہ لگتا ہے کہ نیب شرجیل میمن کے خلاف مزید خفیہ انکوائریاں بھی کررہا ہے۔عدالت نے نیب پراسیکوٹر کو ہدایت کی کہ آپ عدالت میں نئی رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے شرجیل میمن کی درخواست پر حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے شرجیل میمن کی درخواست کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔
https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/karachi/2021-09-30/page-1/detail-26
========================
ایک طرف نیب شرجیل انعام میمن کے خلاف انکوائری کر رہا ہے اور دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم رہنما کی حیثیت سے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن اپنے حلقے کے عوام میں انعام فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام زور و شور سے سماجی خدمات کے کام انجام دے رہے ہیں انعام فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کرونا ویکسینیشن کا کام بھی تیزی سے آگے بڑھایا گیا ہے حلقے کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی اور شرجیل انعام میمن کے کارکردگی اور اقدامات سے خوش ہیں اور ان کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے

شرجیل انعام میمن ایک بہادر سیاستدان کے طور پر سامنے آئے ہیں انہوں نے اپنے کیریئر میں آنے والی مشکلات اور چیلنجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور اپنے حلقے کے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں پارٹی قیادت بھی ان کی صلاحیتوں اور کارکردگی کی معترف ہے وہ ہر فورم پر پاکستان پیپلز پارٹی کے اقدامات

اور کارکردگی کا بھرپور دفاع کرتے ہیں اور صوبائی حکومت کے اچھے کاموں کو عوام کے سامنے اجاگر کرتے ہیں