سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب نے گرفتار کر لیا: پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج جاری

قومی احتساب بیورو نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے ۔سابق صدر آصف علی زرداری کو میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جہاں عدالت نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی تھی اس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے زرداری ہاؤس کو گھیرے میں لے کر تمام راستے بند کر دیے تھے اور نیب کی ٹیم زرداری ہاؤس کے اندر پہنچ گئی تھی جہاں سے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور ان کو نیب ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا۔ کل انہیں احتساب عدالت میں پیش کرکے ان کا ریمانڈ دیا جائے گا دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی نے پہلے سے طے شدہ حکمت عملی کے تحت ملک بھر میں آصف علی زرداری کی گرفتاری کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے شروع کر دیئے ہیں