سینارٹی کی بنیاد پر کانسٹیبلز کو اگلے عہدی ہیڈکانسٹیبل پر ترقی دے دی گئی

لاڑکانہ سے محمد عاشق پٹھان
————————

ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کی سربراہی میں ڈپارٹمینٹل پروموشن کامیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ایس پی ہیڈکواٹر محمد کلیم ملک نے بھی شرکت کی اجلاس کے دوران سینارٹی کی بنیاد پر کانسٹیبلز کو اگلے عہدی ہیڈکانسٹیبل پر ترقی دے دی گئی ترقیاں حاصل کرنے والوں کی احزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی اور ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد کلیم ملک نے ترقی کے انتظار میں بیٹھے31 پولیس جوانوں کو ہیڈ کانسٹبل کے رینک لگاٸے اور جوانوں کو مبارکباد دی ترقیاں پانے والےجوانوں نے

مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی اور ایس پی ہیڈکواٹر
کا شکریہ ادا کیا ترقیاں حاصل کرنے والوں کو مخاطب ہوتے ہوئےایس ایس پی لاڑکانہ


عمران قریشی اور ایس پی ہیڈ کواٹر محمد کلیم ملک کا کہنا تھا کہ کانسٹیبلز اور ہیڈکانسٹیبلز محکمہ پولیس کا اہم حصہ ہیں
آپ کی پہلی ترقی سے آپ کی ذمیداریوں میں اضافہ ہوا ہے


ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی بڑھتی ہوئی ذمیداریوں کو مزید احسن طریقے سے نبھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے تقریب کے دوران پولیس جوان ارشاد علی کلہوڑو نے محکمہ پولیس پر نغمہ پیش کیا جس پر ایس ایس پی اور ایس پی ہیڈکواٹر نے خوب داد دیتے ہوئے پاکستان زندہ آباد اور سندہ پولیس زندہ آباد کے فلگ شگاف نعرے لگائے ترقیاں حاصل کرنے والوں میں غلام شبیر کلہوڑو، سید جہان شاہ،محمد متل بگہیو،خادم حسین ٹاٹڑی،برکت علی سانگی،عبدالرشید بھٹو،لیڈی ریحانہ کنبھر،لیڈی مختیار مگریو ودیگر شامل ہیں.