حکمرانوں اللہ کو کیا جواب دو گے


ٹنڈو الہیار کے علاقے میں غربت و بھوک افلاس کی وجہ سے ایک گھر میں تین افراد کی خودکشی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکمرانوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے ۔ فنکشنل لیگ کے رہنما اور ایم پی اے نند کمار گوکلانی

کراچی ۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اقلیتی ونگ سندھ کے صدر اور ایم پی اے نند کمار گوکلانی نے ٹنڈوالہیار کے نواحی علاقے میں غربت بھوک و افلاس کے باعث ایک ہی گھر کے تین افراد کی خودکشی کرنے کے واقعے پر سخت افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کی سخت الفاظوں میں مذمت کی ہے ، اپنے جاری تعزیتی اور مذمتی بیان میں ایم پی اے نند کمار گوکلانی نے مزید کہا کہ سندھ میں آئے روز غربت بھوک افلاس کے باعث خودکشیوں کے واقعات جنم لے رہے ہیں ، مگر سندھ کے کرپٹ نااہل حکمرانوں کے کانوں تک جو نہیں رینگتی ، کرپٹ اور چور حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے ان کو صرف کرپشن اور لوٹ مار کی لگی ہوئی ہے ، حکمرانوں اللہ کو کیا جواب دو گے ۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا ہے اس سانحے کا از خود نوٹس لیکر سندھ کے حکمرانوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے