واٹر بورڈ کا ڈس کنکشن اسکواڈ ان ایکشن

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ڈسکرپشن اسکواڈ کا پولیس کی مدد سے شہر میں قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹس پر چھاپا ۔پانی کی لائن اور دی گئی پانی چوری میں استعمال کیا جانے والا سینکڑوں فٹ پائپ جنریٹر سمر کیمپس کی موٹریں اور دیگر سامان ضبط کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسد اللہ خان کی ہدایت پر قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر غلام قادر عباس نے انفورسمنٹ کورٹ کے احکامات جاری کیے تھے کہ شہر میں چلنے والے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کےخلاف کارروائیاں کی جائیں۔



جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کے عملے نے اسسٹنٹ انجینئر عمران صدیقی کی نگرانی میں عید الفطر سے پہلے ماریا ہومز نزد ناگن چورنگی میں چلنے والے پلانٹ کی آڑمیں چلنے والے غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار کردیا۔
چھاپے کے وقت کوئی ملز م موجود نہیں تھا واٹر بورڈ کے عملے نے سینکڑوں فٹ پائی جنریٹر سمر کیمپس پانی کی موٹر یں اور دیگر سامان ضبط کر لیا۔