صبا قمر نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا؟

اداکارہ صبا قمر اداکاری کی دنیا میں خوب نام کمانے کے بعد اب گلوکاری کی دنیا میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے اپنی گلوکاری کی دنیا میں انٹری کا عندیہ اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں دیا۔
اداکارہ نے آلۂ موسیقی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ کیا آپ نئے گانے کے لیے تیار ہیں؟

صبا قمر نے یہ بھی لکھا کہ سوچ رہی ہوں ایک ریپ گانا ہوجائے ۔
واضح رہے کہ خوبرو پاکستانی اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔

صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔