پولیس نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں احتجاج کرنے والے شہریوں کو گرفتار کرلیا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے رہائشیوں کو اس وقت احتجاج مہنگا پڑا جب پولیس نے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا لیاقت آباد کے رہائشی گرفتاریوں کے خلاف تھانے کے باہر جمع ہوگئے اور وہاں مزید احتجاج کیا اور بے گناہ بچوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بھی حوالات میں بند کر دیا اہل علاقہ نے الزام لگایا کہ احتجاج پانی نہ ملنے پر کیا جا رہا تھا۔



پانی کی عدم فراہمی پر ہونے والے احتجاج پر پولیس نے خواتین اور بچوں پر بھی لاٹھیاں برسائیں اور بچوں کے خلاف مقدمے درج کیے گئے ہیں اورگرفتاریاں کر لی گئی ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے ان بچوں کو فوری طور پر رہا کرنے کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔