انضمام الحق ہر چیز کی طرح اپنی بیماری سے بھی اچھی طرح نمٹیں گے، شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق کپتان انضمام الحق کی ناساز طبیعت کے حوالے سے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ انضمام اپنی بیماری سے نمٹ لیں گے۔
شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میری دعائیں اور آپ کی جلد
صحتیابی کیلئے نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہر چیز سے آپ جس طرح نمٹتے ہیں اسی طرح اپنی بیماری سے بھی پُرسکون انداز میں نمٹ لیں گے۔
آخر میں انہوں نے لکھا کہ اللّٰہ شفاء دے، ڈھیروں دعائیں۔

اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے اپنے پہلے بیان میں دعائیں کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا تھا۔