انگلینڈ کا نیا عالمی ریکارڈ، مسلسل سات میچوں میں تین سو سے زائد رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبان انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے میچ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا انگلینڈ کی ٹیم نے 386 رنز بنائے یوں مسلسل سات ون ڈے میچوں میں تین سو سے زائد رنز بنانے والی وہ دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔انگلینڈ کی جانب سے مسلسل ہر میچ میں تین سو سے زائد رنز بنانے پر انگلینڈ کے شاہین کوئی کرکٹ بے حد خوش ہیں ان سات میچوں میں انگلینڈ نے پانچ مرتبہ پاکستان کے خلاف جب کہ ایک مرتبہ جنوبی افریکا ایک مرتبہ بنگلہ دیش کے خلاف تین سو سے زائد رنز بنائے۔



اس سے پہلے آسٹریلیا کی ٹیم نے مسلسل چھ میچوں میں تین سو سے زیادہ رنزبنانے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا اسے انگلینڈ نے اب اپنے نام کرلیا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم نے مسلسل سات میچوں میں تین سو سے زائد رنز بنائے اس کی ترتیب کچھ یوں رہی انگلینڈ نے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف 376 دوسرے میں 359 تیسرے میچ میں 341 چوتھے میچ میں 351 اور پانچویں میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 311 چھٹے میچ میں پھر پاکستان کے خلاف 334 اور ساتھ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 386 رنز بنائے ۔