28

کامیاب رومانٹک فلمیں بنانے والے کرن جوہر نے پہلی بار Horror فلم بنانے کا اعلان کردیا

بولی ووڈ میں مشہور اور مقبول رومانٹک فلمیں بنانے والے کرن جوہر نے اپنے کیریئر کی پہلی بار ہا ر ر فلم بنانے کا اعلان کردیا ہے ۔اس فلم کے مرکزی کردار امیتابھ بچن رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ہونگے ۔کرن جوہر کا کہنا ہے کہ یہ فلم ناظرین کو بہت پسند آئے گی اور ان پر خوف بھی طاری کرے گی بولی ووڈ میں عام طور پر ایکشن اور رومانٹک فلمیں ہی بنتی ہیں۔



خوفزدہ کرنے والی فلموں کی تعداد بہت کم ہے لیکن اب کرن جوہر جیسے فلمساز نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ لوگوں کو خوفزدہ کر دینے والی فلمیں بنائی جائیں جنہیں دنیا بھر میں بے حد پسند بھی کیا جاتا ہے کرن جوہر کے کیریئر پر بے شمار مشہور کامیاب مقبول فلمیں ہیں بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار ان کی فلموں میں کام کرنے کے لئے انتظار کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں