وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب، مرتضیٰ بلوچ، اور وزیر توانائی امتیاز شیخ کی سرکلر ریلوے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی پریس کلب آمد

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی ، مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب مرتضیٰ بلوچ، اور وزیر توانائی امتیاز شیخ کراچی پریس کلب پر سرکلر ریلوے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچ گئے۔سعید غنی نے متاثرین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرکلر ریلوے کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ منصوبہ ضروری ہے لیکن ہم نے عدلیہ سے بھی استدعا کی تھی کہ جب تک اس زمین پر بسنے والوں کو متبادل جگہ فراہم نہیں کردی جاتی ہمیں اس کے لئے وقت دیا جائے۔



 وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کی ہے اور انہوں نے پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ PDA سے بات کی ہے اور متاثرین کی عارضی رہائش کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ سندھ حکومت متاثرین کے مستقل رہائش کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے۔  ہماری کوشش ہے کہ متاثرین کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ہم متاثرین سرکلر ریلوے کو یقین دلاتے ہیں کہ سندھ حکومت ان کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کرچکی ہے۔


[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=rs-1mrVPN8Q[/embedyt]


[supsystic-gallery id=141]