منشیات فروش گرفتار،02کلو سے زیادہ چرس برآمد۔

اسلام آباد(جہانزیب راشد)تھانہ مری پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، منشیات فروش گرفتار،02کلو سے زیادہ چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ ا ومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ناصر محمود کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے02 کلو200گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔