نامعلوم چور نقدی،سولر پینل،بیٹریاں و دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)گردونواح میں چوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم چور نقدی،سولر پینل،بیٹریاں و دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے۔محلہ اسلام پورہ کے رہائشی کاشف کے گھر سے نامعلوم چور سولر پینل پلیٹیں اور دو عدد قیمتی بیٹریاں چوری کرکے لے گئے۔پولیس تھانہ الہ آباد مصروف کاروائی ہے جبکہ ملاں والا کی رہائشی شہناز بی بی نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ نامعلوم چور میرے گھر سے بہترہزار روپے نقدی،موبائل فون و دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ہیں پولیس تھانہ سٹی پتوکی مصروف کاروائی ہے۔
————————-
قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور کے نواحی علاقے الہ آباد میں 15پر جھوٹی کال کرنے پرملزم کے خلاف مقدمہ درج۔ شوکت فرزند اے ایس آئی نے پولیس تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ زیشان نے 15پر جھوٹی کال کی ہے کہ میرے گھر میں چھ کس داخل ہوگئے ہیں جبکہ موقع پر جاکر جانچ پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ ملزم نے جھوٹی کال کی ہے جس پرتھانہ الہ آباد نے اس کے خلاف 25-Aکے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
—————————-
قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے) گردونواح میں اغواء کی دو مختلف وارداتوں میں ایک لڑکی سمیت دو افراد کو اغواء کرلیا گیا مقامی پولیس نے الگ الگ مقدمات د رج کرلیے۔ کوٹ رادھا کشن کے رہائشی عبدالمجید نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ دانش طاہر اور آفرین میری بیٹی سعادیہ بی بی کو ورغلاء پھسلاء کر اغواء کرکے لے گئے ہیں اسے تلاش کیا جائے جبکہ چاہ روٹ سنگھ کے رہائشی بشیر احمد نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میرا پندرہ سالہ بیٹا محمد شہزاد گھر سے صبح کی نماز پڑھنے کے لیے نکلا تاحال گھر کو نہیں پہنچا خدشہ ہے کہ کسی نامعلو م نے اغواء کرلیا ہے اسے تلا ش کیا جائے پولیس تھا نہ تھیحہ شیخم مصروف کاروائی ہے۔