پاکستان میں عمران خان کی حکومت انٹرٹینمنٹ انٹرٹینمنٹ اور صرف انٹرٹینمنٹ ہے … بی بی سی

بی بی سی نے پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو صرف انٹرٹینمنٹ انٹرٹینمنٹ اور صرف انٹرٹینمنٹ قرار دے دیا ہے۔ بی بی سی اردو پر تجزیہ نگار اور کالم نویس محمد حنیف نے پرانے زمانے کے بادشاہوں اور ان کے دربار میں موجود مزاحیہ یا مذاقیہ افراد کا حوالہ دیتے ہوئے یاد دلایا ہے کہ جب امورمملکت گمبھیر شکل اختیار کر جائیں اور بادشاہ کو ان پریشانیوں سے نجات دلانا مقصود ہو تو ایسے ہی درباری اپنے فن کا مظاہرہ کر کے کوئی شعبدہ بازی کرتے جس سے بادشاہ کی طبیعت بہل جائے۔



بی بی سی کے کالم نگار نے مختلف حکومتی وزراء کا حوالہ دیا ہے اور عوام کے سامنے آنے والی باتوں کو انٹرٹینمنٹ انٹرٹینمنٹ صرف انٹرٹینمنٹ کا نام دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بی بی سی کے موجودہ حکومت پر آنے والے مضمون کا خاصا چرچا ہے اور لوگ اسے حسن مزا ح کا بہترین مظاہرہ قرار دے رہے ہیں۔