نمرہ کی موت کا ذمہ دار کون؟

کس کس کی لاش پر ماتم کروں؟

ابھی پشین سے آئے پانچ بچوں کی دل دہلا دینے والی المناک موت کا صدمہ کم نہ ہوا تھا کہ نیو کراچی انڈا موڑ سے خبر آئی کہ پولیس مقابلے کے دوران اندھی گولی لگنے سے ڈاو میڈیکل کالج میں فائنل ایئر کی طالبہ نمرہ جانبحق ہوگئی ،
ذہن میں فورا ہی ماں باپ کا خیال آیا کتنی محنت سے بچی کو پال پوس کر جوان کیا جوان کیا ہوگا، میڈیکل کی اتنی مہنگی تعلیم دلوانا بھی آسان نہیں، ماں باپ کی آنکھوں میں کتنے خواب ہونگے کہ ہماری بچی ڈاکٹر بنے گی، اسپتال میں مریضوں کی شفاء کا زریعہ بنے گی، لیکن ایک ہی لمحے میں سب خواب چکنا چور ہوگئے، ایک گولی نے ماں باپ سے ان کی لخت جگر چھین لی، بہن بھائیوں سے گھر کی رونک اور سہلیوں سے انکی دوست نمرہ چلی گئی۔
وزیراعلی سندھ نے بھی انڈہ موڑ پر نرما کی مبینہ پولیس فائرنگ سے ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلی نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے اور بتایا جائے کہ یہ کس کی غفلت سے واقعہ پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں