بھارت دہشت گرد ملک ہے اس کا وزیر اعظم دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے-کشمیریوں اور سکھ برادری کی بہت بڑی تعداد نے احتجاج کیا

نیویارک(-بھارت دہشت گرد ملک ہے اس کا وزیر اعظم دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے اقوام متحدہ بھارت کی رکنیت منسوخ اور کشمیر سمیت پورے بھارت میں ریاستی دہشت گردی بند کرائی جائے ان خیالات کااظہار نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے آج جنرل اسمبلی کے سیشن میں جب بھارتی وزیر اعظم مودی کے خطاب کے وقت فرینڈر آف کشمیر کے زیر اہتمام کشمیریوں اور سکھ برادری کی بہت بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہو کیا اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے ا مودی کلر مودی دہشت گرد کے نعرے فضا میں گونجتے رہے۔
سکھ فار جسٹس اور فرینڈز آف کشمیر کی کال پرسکھوں اور کشمیریوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق خود ارادیت جلد از جلد لے کے رہیں گے مودی جیسے قاتل شخص کو کسی بھی صورت اقوام متحدہ جیسے معتبر ادارے میں کسی ملک کی نمائندگی کرنے کا حق نہیں اس موقع پر مظاہرین نے بڑی تعداد میں ایسے ویلز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جس میں مودی کے لیے نعرے درج تھے ۔کشمیریوں کا کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے سامنے اپنے حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں تاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یہ حق انہیں مل سکے ۔
جبکہ سکھوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ان کے حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور خالصتان کا قیام سکھ قوم کا حق ہے جو جلد از جلد ملنا چاہیےاس موقع پر کسان مومنٹ کے حوالے سے بھی مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے کسانوں کے حق میں اور مودی کی ظالمانہ پالیسیوں اور قوانین کے خلاف نعرے بلند کیےمظاہرے سےفرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن محترمہ غزالہ حبیب نے بھی خطاب کیا