لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی تصویری یادداشتیں

فلمی دنیا کے لیجنڈ بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنی تصویری یادداشتیں اپنے مداحوں سے شیئر کی ہیں وہ  پچاس برس سے فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین بے مثال اور لاجواب اداکاری کی وجہ سے راج کر رہے ہیں وہ گھر پر انتہائی سادہ زندگی گزارتے ہیں اپنا زیادہ تر وقت اداکاری کے حوالے سے اور دیگر موضوعات پر اسٹڈی میں مصروف رہ کر گزارتے ہیں اور انہوں نے ہر مرتبہ اپنی نئی فلم اپنے نئے پروگرام اور اپنی نئی اسکرین جھلک کے ساتھ یہ ثابت کیا ہے کہ وہ بہترین ہیں وہ جس کردار جس روپ اور جس انداز میں بھی ناظرین کے سامنے آتے ہیں ان کا دل جیت لیتے ہیں۔



انہیں بے حد متاثر کرتے ہیں اور ان کی زندگی پر گہرا نقش چھوڑ جاتے ہیں قدرت نے امیتابھ بچن کو منفرد صلاحیتوں کا حامل بنایا ہے لیکن وہ اپنی باکمال اور انتہائی جاندار اداکاری کا سارا کریڈٹ کبھی بھی خود نہیں لیتے بلکہ وہ اپنے پروڈیوسرز ڈائریکٹرز ساتھی اداکاروں اور کہانی لکھنے والوں اور سپورٹنگ کرداروں کو بھی بھرپور طریقے سے سراہتے ہیں اور اپنی کامیابیوں کو ٹیم ورک قرار دیتے ہیں وہ دوسروں کو یہ کہہ کر حیران کردیتے ہیں کہ میں نے زندگی میں ایسا کیا کیا ہے کہ میں اس پر ناز کرو ں جو کچھ بھی اسکرین پر آپ لوگوں نے دیکھا ہے وہ تو اداکاری ہے اور مجھ سے جس طرح اداکاری کرائی گی میں کرتا گیا۔