سانگھڑ۔سنی رابطہ کونسل علماء کا درھرنا درجنوں کارکنوں کی شرکت-فرقہ واریت کو ہوا دینے والے ایس ایس پی فرخ علی لنجار اور ڈی سی عمران الحسن خواجہ کو برطرف کیا جائے

سانگھڑ۔سنی رابطہ کونسل علماء کا درھرنا درجنوں کارکنوں کی شرکت
فرقہ واریت کو ہوا دینے والے ایس ایس پی فرخ علی لنجار اور ڈی سی عمران الحسن خواجہ کو برطرف کیا جائے اگرمطالبات پورے نہ کیے گئے تو اگلے جمعہ کو ضلع بھر کے کارکن دھرنا دیں سمیع شاہ حیدری

سانگھڑ سنی رابطہ کونسل علماء اور کارکنوں نے ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنا دیا
دھرنے میں درجنوں کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر سنی رابطہ کونسل کے رہنماء سید سمیع شاہ حیدری، اکبر انقلابی اور مفتی طلحہ حنفی نے مطالبہ کیا ہے کہ ہے جانب دار ایس ایس پی فرخ علی لنجار اور ڈی سی ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے انھوں نے دونوں افسران فرقہ واریت کو پھیلانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے اگر ضلع کا امن امان خراب ہوا تو زمہ داری انتظامیہ کی ہوگی مقررین نے کہا ہے کہ ہم کئی ماہ سے غیر قانونی طور نکلنے والے جلوس اور گستاخ صحابہ کرام کے گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر ضلعے کے دونوں شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افسران جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نامزد ملزمان کی دعوتیں کھا کر سنیوں کو دیوار سے لگا رہے ہیں مقررین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہےہمارے بینرز شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افتخار سنجرانی کی نشاندہی پر ضلع بھر سے اتارے گئے ہیں جو کہ سرا سر غیر قانونی عمل ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے انتظامیہ شعیہ سنی فساد پھیلانے میں ملوث ہے
مقررین نے ایس ایس پی ڈی سی اور اے سی شہداد پور جاوید ڈائری سمیت جانب دار افسران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت نعرے بازی کی ہے
مقررین نے اپنا اگلا لائحہ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے تو اگلے جمعے کو ضلع بھر کے کارکن سانگھڑ میں دھرنا دیں گے جبکہ پھر بھی شنوائی نہ ہوئی تو ہائی وے کو اس وقت تک بند کریں گے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے مظاہرین نے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا ہے مشی اور محرم میں غیر قانونی جلوسوں کا سلسلہ بند کیا جائے جبکہ افتخار سنجرانی، فہد وسان مکرم علی خاصخیلی اور دیگر گستاخوں کو گرفتار کیا جائے