الجبیل میں لگی دو روزہ نمائش کو پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے سجایا گیا تھا منتظمین میں سمیرہ حامد،نشرہ عرفان،لینا خان اور نایاب عقیل شامل تھی۔ ساتھ ساتھ رنگا رنگ پروگرام بھی ترتیب دیا گیا تھا


سعودی عرب ( لینا خان)الجبیل میں لگی دو روزہ نمائش کو پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے سجایا گیا تھا منتظمین میں سمیرہ حامد،نشرہ عرفان،لینا خان اور نایاب عقیل شامل تھی۔ ساتھ ساتھ رنگا رنگ پروگرام بھی ترتیب دیا گیا تھا جس میں پاکستانی بچوں نے سعودی لباس زیب تن کرے ہوئے تھےاس پروگرام کے مہمان خصوصی حسین فالیح السفر تھے جوکہ سعودی مشہور آرٹسٹ بھی ہیں-سعودی مشہور آرٹسٹ الفرج اد دوسری نے خاص طور سے

اس میں شرکت کی اس کے علاوہ جنیتا عقیل ،نازیہ اختر ،ارم رضوی ،طلحہ عبدالمجیب ،بابر احمد ،نورا فاطمہ ،زرا جمیل ،حیا خالد،ریتاج ریاض ،عائشہ عامر اور تحریم عقیل نے جوکہ سعودی آرٹ کونسل کی ممبر ہیں شرکت کی اور بچوں کو فری پینٹنگ کلاس دی تقریب میں پاکستان کی کمیونٹی کی جانب سے مہمان خصوصی کو شیلڈ بھی پیش کی گئی ،تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔اس کے علاوہ رائز کلب کی جانب سے متحرک ممبران کو بھی

اعزازی شیلڈز دی گئی جن میں ثنیہ احمد،سمیرا حامد،سعدیہ علی،نائلہ افضل،نایاب عقیل ،نشرہ اختر اور ندا آصف شامل ہیں ۔