شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی خوبصورت مسکراہٹ

عید الفطر پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مسکرا رہا ہے۔ کھیلوں کے حلقوں میں یہ بحث ہو رہی ہے کہ ثانیہ مرزا کا بیٹا بڑا ہو کر ٹینس اسٹار بنے گا یا اپنے والدشعیب ملک کی طرح کرکٹر۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ ٹینس اور کرکٹ دونوں کھیل کھیلے اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ ان دونوں کھیلوں سے دور رہے۔



شعیب ملک ان دنوں ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کی پرورش میں مصروف ہیں۔