الائیڈ بینک لمیٹڈ راجن پورڈپازٹ میں پاکستان بھر میں پہلے نمبر پر رہا۔

راجن پور(ڈسڑکٹ رپوٹرر)الائیڈ بینک لمیٹڈ راجن پورڈپازٹ میں پاکستان بھر میں پہلے نمبر پر رہا۔اعلی کارکردگی پرریجنل اور اپریشنل ہیڈز کی راجن پور آمد منیجر اور سٹاف کو مبارکباد دی جبکہ کاروباری شخصیات کی طرف سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے تفصیل کے مطابق منیجرجاوید طارق خان چانڈیہ کی قیادت میں الائیڈ بینک لمیٹڈ راجن پور اپنے سابقہ تاریخی ریکارڈ توڑ کر ڈپازٹ میں پاکستان میں نمبر 1 پر آگیا ہےجاوید طارق خان چانڈیہ اعلی صلاحیتوں کے مالک ہیں ان کا کا شمار اعلی منیجرز میں ھوتا ھے ۔جنہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے اپنے سابقہ بینکوں ایم سی بی اور یوبی ایل میں بھی ریکارڈ توڑ کارکردگی دکھا چکے ہیں۔ان کا تعلق ایک خاص بنیکرز فیملی سے ھے ۔خوشی کے اس موقع پرگزشتہ روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا الائیڈ بینک سیلز ٹیم کے ریجنل ہیڈ محمد علی اور آپریشن ہیڈ نے کیک کاٹ کر بنک منیجر اور بینک کے تمام سٹاف کو مبارک باد دی۔اس موقع پر کاروباری شخصیات حاجی عبدالستار رحمانی حاجی محمد سید عون شاہ بخاری اشرف طارق چوہدری محمد عدنان منشاء اے ڈی آفتاب سید باقر حسین شاہ عبدالشکور خان  نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئےاسے راجن پور کیلئے بھی ایک اعزاز قرار دیااور بنک پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جاوید طارق خان چانڈیہ اور ان کے سٹاف کوشاندار کارکردگی پر مبارک باد دی۔                                حسنین عباس سونترہ ڈسٹرکٹ رپورٹر راجن پور