فاضل پور میں باپ بیٹے کی خودکشی کا ڈراپ سین موت زہر خورانی سے نہیں قتل کئے جانے کا شبہ، فرانزک رپورٹ سامنے آگئی

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)  فاضل پور میں باپ بیٹے کی خودکشی کا ڈراپ سین موت زہر خورانی سے نہیں قتل کئے جانے کا شبہ، فرانزک رپورٹ سامنے آگئی۔ چند ماہ قبل فاضل پور صرافہ بازار میں باپ بیٹے منظور احمد زرگر اور انکے بیٹے احمد رضا کی لاشیں ملی تھی جن کی تدفین کر دی گئی تھی تاہم پولیس نے موت کی وجہ جاننے کیلئے سیمپل فرانزک لیب کو بھجوا دی تھیں فرانزک رپورٹ میں قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے قاتلوں نے واقع کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی انہیں پلاننگ سے قتل کیا گیا باپ بیٹے کو قتل ہوئے 6 ماہ ہو گئے پولیس کی کارکردگی صفر فرانزک رپورٹ آنے کے باوجود بھی قاتل آزاد گھوم رہے ہیں پولیس انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے زرائع کے مطابق فرانزک رپورٹ میں خود کشی کی بجائے قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے خبریں کے رابطے پر مقتول منظور حسین کے بیٹے مدعی علی رضا نے بتایا کہ میرے باپ اور بھائی کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں قاتلوں نے پوری کوشش کی کہ قتل کو خودکشی کا رنگ دے دیا جائے  انشاء اللہ قاتل جلد منظر عام پر لائیں گے پولیس کی روایتی بدیانتی برقرار ہے مدعی بچارے ذلیل و خوار انصاف کے منتظر ہیں انہوں نے پرائم منسٹر آف پاکستان عمران خان چیف جسٹس سپریم کورٹ آف  پاکستان وزیر اعلی پنجاب آئی جی پولیس ساؤتھ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔۔۔                          حسنین عباس سونترہ ڈسٹرکٹ رپورٹر راجن پور