نادیہ خان کو مالی نقصان-آئی ٹی ایکسپرٹ نے یو ٹیوب چینل ہیک کرنے کے بعد گوگل پبلشر آئی ٹی اور بینک کی تفصیلات تبدیل کر دیں۔-ملزم حماد سمیع گرفتار

کراچی میں اداکارہ نادیہ خان سے سائبر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض کے مطابق مدد کے نام پر آئی ٹی ایکسپرٹ نے نادیہ خان کو مالی نقصان پہنچایا، ملزم نے ستمبر 2020 میں نادیہ خان کا یو ٹیوب چینل ہیک کیا۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی ایکسپرٹ نے یو ٹیوب چینل ہیک کرنے کے بعد گوگل پبلشر آئی ٹی اور بینک کی تفصیلات تبدیل کر دیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض نے بتایا کہ اس صورتِ حال کے بعد نادیہ خان کے یوٹیوب چینل کی تمام کمائی آئی ٹی ایکسپرٹ کو جانے لگی تھی۔انہوں نے بتایا کہ نادیہ خان کو فراڈ کا پتہ چلا تو انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو شکایت کی، نادیہ خان نے ایک آئی ٹی ایکسپرٹ سے اپنا چینل بھی ریکور کرایا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم نے مزیدبتایاکہ نادیہ خان کا دعوی ہے کہ نقصان کی رقم 3 گنا زیادہ ہے۔عمران ریاض کے مطابق ملزم حماد سمیع کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
https://www.urdupoint.com/showbiz/news/2917473.html