صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو کاچمبڑ کے کاشتکاروں کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکام کو سخت ہدایات جاری

کراچی ؛ صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو نے ضلع ٹنڈوالھیار کے چمبڑ نصیر سب ڈویژن کے آبادگاروں کی جانب سے پانی چوری کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کا آج سخت نوٹس لیا انہوں نے چمبڑ سے تعلق رکھنے والے پوچھڑ کے کاشتکاروں کی جانب سے ملنے والی شکایات پر محکمہ آبپاشی کے صوبائی سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس ضمن میں محکمے کے تمام ملوث افسران اور عملے کیخلاف سخت محکماتی اور قانونی کارروائی عمل میں لائیں ۔ صوبائی وزیر آبپاشی نے متعلقہ افسران کو سختی سے یہ بھی ہدایت کی کہ وہ چمبڑ میں پیر سخی شاخ پر قائم تمام غیر قانونی واٹر کورسز اور نصب پائیپوں کو بھی فوری طور پر ختم کرکے اس عمل میں ملوث افسران اور لوگوں کیخلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ چمبڑ میں پوچھڑ کے کاشتکاروں کو زرعی پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔جام خان شورو نے کہا کہ صوبے کے اندر پانی چوری اور غیر قانونی واٹر کورسز کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اور اگر محکمہ آبپاشی کا کوئی بھی افسر یا عملہ اس قسم کےعمل میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔