وارہ کے قریب پولیس چوکی پر مسلحہ افراد کی فائرنگ،ایک پولیس اہلکار غلام نبی تنیو شہید،واقعہ کے بعد ملزمان فرار، پولیس کی بھاری نفری طلب

لاڑکانہ سے محمد عاشق پٹھاں  وارہ کے قریب پولیس چوکی پر مسلحہ افراد کی فائرنگ،ایک پولیس اہلکار غلام نبی تنیو شہید،واقعہ کے بعد ملزمان فرار، پولیس کی بھاری نفری طلب
پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار کی لاش تحصیل اسپتال وارہ منتقل کر دی گئی ہے شہید پولیس اہلکار لعلو رانک شہر کا رہائشی تھا پولیس اہلکار کے قتل کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق شہید اہلکار غلام نبی تنیو کے بیٹے پر گٹہڑ برادری کی جانب سے کاروکاری کا الزام عائد تھا،شہید اہلکار نے  بیٹے کی جان کو خطرے کے باعث کچھ عرصہ سےمحفوظ رہنے کے لیے کراچی منتقل کر رکھا تھا،کاروکاری کے معاملے پر شہید اہلکار اور گٹہڑ برادری کے درمیان تین دنوں تک جرگہ بھی رکھا ہوا تھا جہاں فیصلہ ہونا تھا، پولیس اہلکار کو کاروکاری کی اسی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا یا کوئی اور معاملہ ہے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے