گھوٹکی کے مہر خاندان کے نوجوانوں کے وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

پاکستان جیسے ملکوں میں خاندانی سیاست بہت طاقتور ہے اور نسل در نسل اپنا گہرا سیاسی اثر رکھتی ہے گھوٹکی کے مشہور مہر خاندان کے نوجوانوں کے ایک وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں بلاول اپنی عمر کے سیاستدان نوجوانوں میں گھل مل گئے اور کھل کر سیاسی حالات اور ملکی اور صوبائی معاملات پر گفتگو کی۔مہر خاندان کے نوجوانوں میں سردار محمد بخش خان مہر جو وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے انڈسٹریز ہیں ان کے ساتھ ساتھ بنگل خان مہر اور احمد علی خان مہر جو سابق وزیراعلیٰ مرحوم علی محمد خان مہر کے صاحبزادے ہیں شامل تھے۔



انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے نوابشاہ میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی امور پر کھل کر گفتگو کی، ملاقات کے دوران ملکی سیاست کے ساتھ ساتھ آنے والے الیکشن۔عید کے فوراً بعد وفاقی حکومت کے خلاف چلائی جانے والی احتجاجی تحریک عوامی رابطہ مہم اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تصاویر میں نمایاں طور پر
 دیکھا جاسکتا ہے کہ منظر میں سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کی تصویر نمایاں ہے  اور پاکستان کے دو سیاسی خاندانوں کی ملاقات تھی یہی نوجوان آنے والے دنوں میں پاکستان بالخصوص سندھ کی سیاست پر اپنا رنگ جمائیں گے۔


[supsystic-gallery id=140]