عیدالفطر پر پیر صاحب پگارا نے اپنے مریدوں کو دیدار کرایا

حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے عید الفطر کے موقع پر اپنے گاؤں میں جمع ہونے والے ہزاروں مریدو ں کو اپنا دیدار کرایا۔حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا کا سا لانہ دیدار ایک پرانی روایت ہے جس کے مطابق  پورے ملک اور سندھ بھر سے باالخصوص جماعت کے ارکان پیر صاحب پگارا کا دیدار کرنے کے لئےایک علاقے میں جمع ہوتے ہیں



اور پیر صاحب پگارا کے ایک دیدار کے لیے اپنی قیمتی اشیاء بھی نذرانہ کرتے ہیں مرید اپنے پیر پر اپنی جان نچھاور کرنے کے عزم کا اظہار بھی کرتے ہیں۔پیر صاحب پگارا کے مرید وں کا دائرہ کار پاکستان کے باہر بھارت کے اندر تک پھیلا ہوا ہے اور جماعت کے ارکان بھارت میں بھی موجود ہیں۔