تعلیم کے ساتھ کھیل بھی ذہنی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہیں۔ سید قاسم نوید قمر

کراچی 25 ستمبر۔وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹس سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی بہت ضروری ہیں اور فٹبال کھیلنے کے لئے ذہنی اور جسمانی دونوں طاقتوں کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ یہ بات آج انہوں نے گاو ¿ں باقر نظامانی ضلع ٹنڈو محمد خان میں ٹنڈو محمد خان فٹبال اکیڈمی کی ایک تقریب میں تقسیم انعامات کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی عبدالکریم سومرو، علی رضا تالپر، پیر عاقب جان سرہندی اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے گاوں جہاں سومرو میں حاجی بچو کھٹورا سے ان کے والد حاجی ولی ڈنو کھٹورا کی وفات پر ، گاوں سعید خان لنڈ پہنچ کر ظہیر احمد لنڈ سے حاجی علی حسن لنڈ کی وفات پر ، گاوں راہو ہالیپٹو پہنچ کر راجہ ہالیپٹو سے ان کے والد غلام عباس ہالیپٹو کی وفات پر اور میمن محل پہنچ کر راشد میمن سے ان کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹس سید قاسم نوید قمر نے ٹنڈو سائیں داد میں وڈیرے سہیل پپو اور حبیب اللہ ملاح، چاندنی چوک شہر ٹنڈو محمد خان میں وڈیرے نور نبی سہتیو اور میمن محلہ شہر ٹنڈو محمد خان میں زین میمن کی دعوتوں میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے مریم بین کوئٹ ٹنڈو محمد خان میں محمد علی قریشی کی صاحبزادی کی شادی میں بھی شرکت کی۔ ہینڈ آوٹ نمبر1070۔۔۔ایم یو

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401کراچیمور خہ25 ستمبر ، 2021وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی کراچی پریس کلب آمد اور پریس کانفرنسصحافیوں کی ہاوسنگ اسکیم کے معاملات ترجیحی طور پر حل کئے جائیں گے،و زیر بلدیات سید ناصرحسین شاہکراچی 25 ستمبر۔صوبائی وزیرِ بلدیات و پبلک ہیلتھ انجینئر نگ سید ناصر حسین شاہ نے آج شام کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر سندھ میں شہداءخواہ ان کا تعلق فورسز سے ہو یا وہ عام شہری ہوں کے لواحقین کی اعانت کے لئے پلاٹ دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہداءخواہ وہ پاک افواج، رینجرز، پولیس یا وہ عام شہری ہوں اگر ان کے لواحقین کو پہلے کبھی اعانت کے طور پر پلاٹ نہیں دیئے گئے تو سندھ حکومت اپنے شہداءکی خدمات کے اعتراف میں انہیں پلاٹ دے گی اور یہ ہمارے چیئرمین صاحب کا ویژن ہے کہ وہ اپنے شہداءکے لواحقین کی مدد کے لئے فکرمند ہیں۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں بلدیاتی اداروں کی خدمات میں بہتری لانے کے لئے کام کررہی ہے اور آپ نے دیکھا کہ حالیہ بارشوں میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کس طرح خود ان جگہوں پر موجود رہے جہاں پانی کھڑا ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن اسٹرکچر کی وجہ سے سخی حسن اور ناگن چورنگی کے علاقے میں پانی کی نکاسی میں مسائل ہیں جس کا جلد مستقل حل کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں وفاقی حکومت کے کسی بھی پروجیکٹ کی مکمل مدد کریں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی آمد کے بارے میں اگر باضابطہ پروگرام دیا جائے گا تو پورا پروٹوکول دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صرف اعلانات نہیں بلکہ اعلانات پر عمل بھی ہونا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں لیڈر آف اپوزیشن کو شادی اور بچے کی ولادت کی اطلاع پر مبارکباد دیتے ہیں لیکن اگر وہ اپنی شادی کی خبر کو اخفاءمیں نہ رکھتے تو کیا حرج تھا۔ اس سے قبل پریس کلب آمد پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی، سیکریٹری رضوان بھٹی،دیگر عہدیداران اور کلب کی گورننگ باڈی کے ارکان سے ملاقات کی۔اس موقع پر سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن بورڈ آف ریونیو سندھ سمیع صدیقی، ڈائریکٹر جنرل لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی (LDA) محمد اسحق کھوڑو، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (MDA) حاجی احمد اور دونوں اداروں کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صحافیوں کی ہاوسنگ اسکیم کے مسائل ترجیحی طور پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سے اظہار رائے کی آزادیوں کی حمایت کی ہے اور سندھ حکومت صحافیوں کے حقوق کے لئے مکمل طور پر ان کے ساتھ ہے۔انہوں نے پریس کلب کی منتخبعہدیداران اور ارکان گورننگ باڈی کو یقین دلایا کہ صحافیوں کی ہاوسنگ اسکیم کے مسائل کے حل کے لئے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی بھی واضح ہدایات ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سندھ حکومت کراچی پریس کلب کی تجاویز و آراءپر عمل درآمد کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے گی۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکریٹری نے صوبائی وزیر بلدیات کو ہاکس بے اور ملیر میں صحافیوں کی ہاو ¿سنگ اسکیم کے حوالے درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیر بلدیات نے موقع پر موجود افسران کو مذکورہ مسائل کے جلد از جلد حل کی ہدایات دیں اور کہا کہ سندھ حکومت پریس کلب کے اراکین کو رہائش کے لئے نا صرف پلاٹ دے گی بلکہ صحافی کالونیوں میں جملہ سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ صحافیوں کو اچھا رہائشی ماحول میسرآسکے۔ ہینڈ آوٹ نمبر1071 ۔۔۔۔ایس اے این

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچیمور خہ25 ستمبر ، 2021 کراچی 25 ستمبر۔صوبائی وزیرسوشل ویلفیئر محمد ساجد جوکھیو نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر انسان کی زندگی کچھ بھی نہیں ہے ، تعلیم سے ہی انسان میں شعور بیدار ہوتا ہے جس سے اچھے اور برے کی تمیز میں فرق پیدا ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر میں بحیثیت مہمان خاص سندھ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی طرف سے غلام محمد جوکھیو گوٹھ اسکول کے پروگراممیں شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر محمد ساجد جوکھیو نے حاجی قادو جوکھیو میں نئی بننے والی اسکول بلڈنگ کے کام کا آغاز کیا ۔ اس موقع پرڈاکٹر راکیش ، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نور حسن جوکھیو ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی علی احمد جوکھیو، سابقہ ضلع ممبر مجاہد جوکھیو ، سابقہ ضلع ممبر ، صدر یوسی شاہ مرید محبوب جوکھیو، صدر یوسی گڈاب ذوالفقار جوکھیو، سابقہ یوسی چیئرمین محمد رفیق جوکھیو، ابوبکر جوکھیو، انور جوکھیو تپیدار، ظفر حمید بلوچ ، حاجی عبدالرشید جوکھیو ، اللہ بخش خاصخیلی، شاہجان خاصخیلی، ادریس خا صخیلی ، اسلم کھوسہ ، فدا جوکھیو ، صدیق جوکھیو اور دیگر معززین بھی موجودتھے۔ ہینڈ آوٹ نمبر1072 ۔۔۔۔ایس ایس
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401کراچیمور خہ25 ستمبر ، 2021 کراچی 25 ستمبر۔ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جناح اربن فاریسٹ پارک کا گزشتہ روز دورہ کیا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جناح اربن فاریسٹ میں قائد اعظم میزولیم مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ پودے لگائے، جناح اربن فاریسٹ کے ایم سی اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے جہاں خوبصورت اربن فاریسٹ کی صورت میں پودے اور گھنے درخت موجود ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سول سوسائٹی کے کام کو سراہا اور کہا کہ اربن فاریسٹ میں بورڈ کے ساتھ ملکر مزید پلانٹیشن کریں گے ۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے والد وہاب صدیقی، اور والدہ فوزیہ وہاب کی یاد میں بنائے گئے پارک کے لئے دس بینچز بھی گفٹ کئے ،کوآرڈینیشن کمیٹی کے شوکت عمری اور دیگر سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی پلانٹیشن کی اور ایڈمنسٹریٹر کو اپنی جانب سے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ شہری درخت اور پودے لگانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہ پودے مستقبل میں ہماری نسلوں کو بہترین ماحول فراہم کریں گے۔ ہمیں سازگار ماحول کے لئے پودوں اور درختوں کی اشد ضرورت ہے یہ تناور درخت ہمارے پھیپھڑے ہیں جو انسانی زندگی کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سول سوسائٹی کو شہر کے دیگر حصوں میں پلانٹیشن کی دعوت دیتا ہوں ۔اس موقع پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اربن فاریسٹ میں پودے لگا کر اپنی اہلیہ کی سالگرہ منائی اور اس موقع پر مسرت کا اظہار کیا اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم دن کو اربن فاریسٹ میں درخت لگا کر منایا ہے۔ ہینڈ آوٹ نمبر1073 ۔۔۔۔ایم آئی زیڈ
پریس ریلیز سلیکٹڈ وزیراعظم نے میڈیا کو کنڑول کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی، شازیہ مری کراچی 25 ستمبر۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیازی نے میڈیا کی آزادی کےحوالے سے ایک اور جھوٹ بولا ہے اور اس سلیکٹڈ نیازی نے میڈیا کو کنڑول کرنے میں کوئی بھی کثر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بول کر لوگوں کو بیوقوف بنانے والا عمران نیازی آج عوام کو ہوشربا مہنگائی اور بے روزگاری کرکے رولا رہا ہے۔ شازیہ مری نے ان باتوں کا اظہار آج اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے لوگ اب مزید اس جوکر کی نالائق حکومت کو براداشت نہیں کرسکتے جبکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کا پشتون قوم کو طالبان سے جوڑنے کا بیان بھی قابل مذمت اور نہایت ہی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی کے اس قسم کے بیوقوفانہ بیانات کی وجہ سے ہمیں عالمی سطع پر بھی شرمندہ ہونا پڑتا ہے، اور اب تو اس سلیکٹڈ وزیراعظم کے حیران کن بیانات سے پاکستانی قوم بھی تنگ آچکی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی کے تین سالہ دور حکومت نے لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں۔