پاکستانی خواتین میں عید پر گردن پر مہندی لگانے کا نیا فیشن

پاکستانی خواتین نے عید پر مہندی لگانے کا نیا فیشن اختیار کرلیا۔اس مرتبہ ہاتھوں اور پاؤں پر مہندی لگانے کے علاوہ گردن پر مہندی کے نئے نئے ڈیزائن بنانے کا فیشن زور پکڑ گیا۔گردن پر مہندی کے مختلف ڈیزائن بنانے کا فیشن یورپ کے ٹیٹو کا متبادل قرار دیا جا رہا ہے گردن پر مہندی کے مختلف خوبصورت ڈیزائن بنانے کا فیشن دیگر ملکوں میں بھی مقبولیت اختیار کر رہا ہے۔