قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ کے زیر اہتمام سعودی عرب کے 91ویں قومی دن کی مناسبت سے ایک منفرد تقریب کا انعقاد 


قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ کے زیر اہتمام سعودی عرب کے 91ویں قومی دن کی مناسبت سے ایک منفرد تقریب کا انعقاد  قونصل جنرل پاکستان جناب خالد مجید صاحب کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ اس پر رونق تقریب میں سعودی عرب کے اعلی حکام،  مختلف ممالک کے سفارتکاروں کے علاوہ سعودی اور پاکستانی کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں پاکستان اور سعودی عرب کی لازوال دوستی کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل پاکستان جناب خالد مجید نے حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے سعودی حکومت اور عوام کو قومی دن کی کی مبارکباد پیش کی اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر  موقعے کی مناسبت سے ایک خصوصی کیک بھی کاٹا گیا ۔سعودی یوم الوطنی کے حوالے سے ایک شاندار تقریب نوجوانوں کی تنظیم۔پاکبان نے منعقد کی سعودی عرب میں نوجوانوں کی تنظیم پاکبان کی جانب سے تقریب سجائی گئی جس میں کیمونٹی کے مردوخواتین کی بڑی تعداد کے علاوہ سعودی شہریوں نے بھی شرکت کی جبکہ قونصل جنرل خالد مجید نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ پاک سعودی تعلقات کو اجاگر کیا اور مقامی گلوکاروں نے عربی اور اردو گانے گاکر خوب سماں باندھا تقریب سے پاکبان کے میڈیا ڈائریکٹر ذکاءاللہ محسن سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشئیر نوشین وسیم ،عمران صدیقی، عثمان عبدالحمید،،،یحیی اشفاق  نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے صحافی برادری اور کیمونٹی ممبران اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا تھا سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات تاریخی ہیں اور دونوں ممالک ملکر تمام شعبوں میں اگے بڑھ رہے ہیں اور سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کو یقنی بنایا ہے تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا