چوہدری ظہور الہی مرحوم نے ہمیشہ حق و سچ اور آزادی جمہوریت کے استحکام کی آواز بلند کی۔ پی ایم ایل ق سعودی عرب

چوہدری ظہور الہی مرحوم نے ہمیشہ حق و سچ اور آزادی جمہوریت کے استحکام کی آواز بلند کی۔ پی ایم ایل ق سعودی عرب
چوہدری ظہور الہی مرحوم نے عوام کی ضدمت کے لئے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ اظہر وڑائچ، امتیاز احمد
پاکستان کی سیاسی تاریخ کےکامیاب سیاستدانوں میں ایک معتبر نام چوہدری ظہور الہی مرحوم کا ہے، وہ کاروان سیاست میں نمایاں مقام کے حامل انسان اور خوش قسمت رہنما تھے، غربت میں آنکھ کھولی جی بھر کر دولت کماٗئی اور دل کھول کر مخلوق خدا پر خرچ کیا، انہوں نے غربت کی زندگی سے امارت، شہرت سیاست اور محبوبیت کی بلند منزلیں بہت تیزی سے طے کیں، دنیا کی ہر نعمت سے ہمکنار ہوٗے، سلطانی کا لطف اٹھایا دولت نے انکے قدم چومے فقیر ق درویش انکی پیشانی کے بوسے لیتے خوف خدا اور خدمت خلق کے جزبات نے ان کے دل میں بسیرا کیا، فراست و تدبر کا دماغ اور جرات و عزیمت انکی ڈھال بن گئی، بلا شبہ اور بلا مبالغہ یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ چوہدری طہور الہی نے زندگی پوری شان اور تمکنت سے گزاری اور ۲۵ ستمبر ۱۸۸۱ کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے تو شہادت کی تعمت سمیت کر لے گئے، چوہدری ظہور الہی زندگی قبل از موت کے سلیقے اور حیات بعد از مفہوم سے حقیقی معنوں میں آشنا کا نام ہے، چوہدری ظہور الہی کا قد لمبا تھا جسے انکی سیاسی جدوجہد و سماجی خدمت نے اور بھی بلند کر دیا او مانے جاتے تھے، حیات فانی میں جو بھی کسر رہ گئی تھی اسے شہادت کے بلند مرتبے نے پورا کر دیا، یہی وجہ ہے کہ آج بھی چوہدری ظہور الہی ہماری ملی تاریخ اور قومی سیاست کے اوراق میں قد آور ترین شخصیات میں شمار ہوتے ہیں، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں چوہدری ظہور الہی جابر حاکموں کے سامنے ببانگ دہل کلمہ حق کہنے والے کے نام سے امر ہیں، وہ آزمائش اور امتحان کے مرحلے میں ثابت قدم رہے، انہوں نے حالات کے جبر سے سمجھوتا کرنے کی بجائے ہمیشہ اصولوں کا علم بلند رکھا، وہ ایک پر عزم با حوصلہ اور خلیق انسان تھے، چوہدری ظہور الہی ایک دلیر انسان اور جرات مند سیاستی رہنما تھے، ان کو طاقت کے بل بوتے پرتو کوئی نہیں جھکا سکتا تھا مگر محبت سے پگھلایا اور جیتا جا سکتا تھا، اپنی ساری زندگی میں انہوں نے نہ تا مال و زر کی قربانی سے دریغ کیا اور نہ جیلوں اور قربانیوں سے پریشان ہوئے مگر عوام الناس کا دکھ اور خلق خدا درد انہیں ہر لمحہ مضطرب اور پریشان کیا رکھتا۔ پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب کی پوری ٹیم بمشول چیئرمین چوہدری اظہر وڑائچ، امتیاز احمد، عاصم چوہدری، عرفان گوندل، امجد چوہدری، طیب گجر اور دیگر رہنما چوہدری ظہور الہی کو انکی چالیسویں برسی پر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور اپنے قائدین چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی، چوہدری مانس الہی، چوہدری حسین الہی اور دیگر پارٹی عہدیداران کو اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلاتی ہے۔