کراچی میں عید کے دوسرے روز بھی گرمی کی شدت برقرار

عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں موسم گرم رہا۔ملک کے سب سے بڑے صنعتی اور تجارتی مرکز کراچی میں عید کے دوسرے روز بھی گرمی کی شدت برقرار رہی دریا حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہا لیکن گرمی کی شدت بیلنس درجہ حرارت سے بھی زیادہ محسوس کی گئی ۔ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد رہا۔ماہرین نے شہریوں کو بغیر ضرورت گھر سے باہر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔