میٹھی عید پر میٹھے پکوانوں سے مہمانوں کی تواضع جاری

میٹھی عید پر دوسرے دن بھی مہمانوں کی میٹھے پکوانوں سے تواضح کا سلسلہ جاری ۔پہلے دن جو میزبان تھے دوسرے دن مہمان بن گئے ملک بھر میں طرح طرح کے پکوانوں سے مہمانوں کی خاطر تواضع جاری،شہریوں نے خوب دعوتںیں اڑائیں،گھروں میں ہونے والی دعوتوں کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ پر بھی زبردست رش اور گہما گہمی،



بچوں کا عید جشن عروج پر،خوب عیدی وصول کی گئی،نئے نوٹ جمع کرنے کے شوقین بچوں کے مزے آگئے ،بچوں کی ٹافیاں آئس کریم اور دیگر مزے مزے کی چیزیں بیچنے والوں کے مزے،پارک اور تفریحی مقامات پر رش، عیدی جمع کرنے والے بچے جھولا جھولنے پہنچ گئے۔ملک بھر میں عید پورے جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔